لاہور (خبرنگار)لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کر دیں۔ایک روز میں 78پتنگ باز گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ سٹی ڈویژن نے21،کینٹ05،سول لائنز 13، صدر12،اقبال ٹاؤن21اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے06 مقدمات درج کئے۔ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں،چرخیاں اورپنی ڈور برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے کہا کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ ابتک 970پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازوں کیخلاف 968مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جارہا ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔
Related Articles
Check Also
Close