جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر کاڈویژنل ایس پیز کے ساتھ اہم اجلاس

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی اور کرائم کنٹرول کے حوالہ سے ڈویژنل ایس پیز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر)دوست محمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز و دیگر متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان مال کی حفاظت اور آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سحری وافطار کے اوقات کار میں پٹرولنگ اور سکیورٹی انتظامات کو مزیدموثربنایا جائے تا کہ شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔بینکوں کے اوقات کے دوران اطراف میں فول پروف سکیورٹی اور پٹرولنگ موثر ہونی چاہئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس پیز کو آٹاتقسیم پوائنٹس خود وزٹ کرنے اور ڈیوٹی چیک کرنے کا حکم دیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری،سنیچنگ و رابری کے سد باب کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں تیز کریں تا کہ انسدادِجرائم کیلئے متحرک گینگز کی سرکوبی کی جائے۔سٹریٹ کرائم کے انسداد کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں گشت کا دائرہ کار بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہا تھوں سے نمٹا جائے۔ گداگروں، قماربازوں اور ون ویلرز کے خلاف بھی بالا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں۔ناکوں اور چیک پوسٹوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نتیجہ خیز انتظامات کئے جائیں۔ شہریوں سے بد اخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس ایچ اوز عوام الناس کی شنوائی کیلئے3 تا5 بجے تھانوں میں موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button