سٹیصحت

ڈاکٹر نسیم کی طبعی موت نہیں ہوئی یہ ایک قتل ہے۔ وائے ڈی اے پنجاب

بااختیار اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے جو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرے ، مطالبات کی منظوری تک ہسپتال کی آؤٹ ڈور سروس بند رہے گی۔

لاہور (خبرنگار)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدے دران نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں میو ہسپتال ، سروسز ہسپتال ، گنگارام ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سمیت لاہور بھر سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی ۔۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیدارانڈاکٹر مدثر نواز اشرفی صدر وائے ڈی اے
ڈاکٹر نعمان چوہدری چیئرمین وائے ڈی ا ے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نسیم کی طبعی موت نہیں ہوئی یہ ایک قتل ہے اور ہم سمجھتے ہیں اس کی ذمہ داری محکمہ صحت پنجاب، ایم ایس لیڈی ولنگٹن ہسپتال، پروفیسر گائنی وارڈ اور وارڈ کے سنیر فیکلٹی ممبران پر آتی ہے جن کی آمرانہ سوچ اور ڈاکٹر کش پالیسیز کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔۔ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سب کو شامل تفتیش کیا جائے اور ایک صاف شفاف انکوائری کے بعد مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔۔ڈاکٹر نسیم ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئی لہذا انکے لئے فلفور شہداءپیکج اناونس کیا جاےایک بااختیار اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے جو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرے اور تب تک ہسپتال کی آؤٹ ڈور سروس بند رہے گی۔۔
اور اگر حیلے بہانوں سے کام لیا گیا تو احتجاج کومرحلہ وار پورے پنجاب اور پھر پاکستان بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔۔قتل کی بری وجہ معاشی تنگدستی اور معاشی بد حالی ہے۔۔انشاءاللہ ہم ڈاکٹر نسیم کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس کو مثال بنا کر پنجاب اور پاکستان بھر کے ڈاکٹر کی معاشی حالت کو بہتر کریں گے۔سالہا سال سے سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے کمی کی جا رہی ہےجس کی وجہ سےوہ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔حکومتِ وقت وقت فل فور اور ڈاکٹر نسیم کے لیے شہدا پیکج اناونس کرے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ڈاکٹرز کو سالوں سے واجب الادا کے پی آئی ایگزیکٹو الاوئنس 150فیصد ، کنوینس الاونس ، ایچ پی اے انڈکشن فی الفود دئے جائیں ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اب آئندہ کسی بھی ڈاکٹر کو اس ظلم و ستم کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور ڈاکٹرز کے معاشی حالات بہترکرنے کے لئے بھرپور قوت سے سے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button