سٹی

لیسکوایسٹرن سرکل میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کی زیر صدارت آج ایسٹرن سرکل کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن طاہر میؤ، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر،کنسلٹنٹ پبلک ریلیشنز افشاں مدثر، ایس ای ایسٹرن سرکل سرور مغل سمیت ایکسئینز اور ایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔ایسٹرن سرکل کے زیرانتظام ہونے والی اس کچہری میں سرکل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے صارفین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں حافظ محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم نے تمام لیسکو ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت آج11ویں کچہری منعقد کی جارہی ہے۔صارفین کی جانب سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں نعمان کے سامنے اوور بلنگ، ڈیٹیکشن بلزاور خراب میٹرز کی تبدیلی نہ ہونے کی شکایات درج کروائی گئیں۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے ایس ای ایسٹرن سرکل سرور مغل کو خراب میٹرز فی الفور تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ شکایات کے ساتھ ساتھ معمول کی بنیادوں پرآنے والی ایسی شکایات کا بھی فی الفور ازالہ کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کاکہنا تھا کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ کہ لوگوں کے مسائل کو سنا جاسکے اور ادارے کے معاملات میں بہتری لائی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق لیسکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔حافظ میاں محمد نعمان اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹرنے کچہری میں لوگوں کے مسائل سنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button