سٹی

خبردار! مرغابی کے موسم شکار کا دورانیہ ختم غیر قانونی شکار مت کھیلیں

پنجاب بھر میں وائلڈ لائف پروٹیکشن فورسز اور فیلڈ سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا

سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک اورڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ نے مرغابی کے موسم شکار کا دورانیہ ختم ہونے پر صوبہ بھر میں وائلڈ لائف پروٹیکشن فورسز اور فیلڈ سٹاف کو الرٹ کردیا ہے تاکہ مرغابی سمیت کسی بھی قسم کے جنگلی جانور و پرندے کا شکار نہ ہوسکے۔ یاد رہے کہ محکمہ نے گزشتہ سال وائلڈ لائف ایکٹ کی رُو سے یکم اکتوبر 2022 تا 31 مارچ 2023، محض ہفتہ اور اتوار کے دن مرغابی کے شکار کا باقاعدہ اعلان کیا تھاجس کے مطابق آئندہ ہفتہ اور اتوار کا دن 31 مارچ کیبعد آئیگا یوں گزشتہ جاری اعلامیے کی رُو سے اب مزید مرغابی کے شکار کی قطعاََ اجازت نہ ہے اس لئے قانونی شکار کے شوقین حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چونکہ مرغابی کے موسم شکار کا دورانیہ ختم ہوچکا ہے اس لئے اب کھیلا جانیوالا شکار غیر قانونی تصور ہوگا جس کی ہر سطح پر بیخ کنی کیجائیگی اور خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو وائلڈ لائف ایکٹ کی رُو سے قید و جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں محکمہ نے موسم شکار ختم ہونے پر فوری طور پر تمام پروٹیکٹڈ ایریاز کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے تاکہ غیر قانونی شکار کی مکمل روک تھام کیجاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button