صحت

لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پردوسرے روز بھی آوٹ ڈور سروس کا مکمل بائیکاٹ

لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی کال پردوسرے روز بھی آوٹ ڈور سروس کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آئوٹ ڈور کا بائیکاٹ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس کی بڑی تعداد نے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور انکوائری کمیٹی کو ایم ایس اور گائنی کی سینئر فیکلٹی ممبران کے بارے میںتفصیلی آگاہ کیا۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نسیم کو فی الفور شہید پیکج دیا جائے۔ ایسے تمام عوامل کا سدباب کیا جائے جس کے باعث لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ شدید ذہنی دبا اور پریشر کا شکار ہے ۔صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثرنواز اشرفی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نسیم کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کے سینکڑوں ڈاکٹروں کی ناصرف تنخواہیں بند ہیں بلکہ وہ شدید معاشی مشکلات سے نبرد آزما ہیں۔حکومت پنجاب ڈاکٹر، نرسز اور ہسپتال عملہ کے مسائل سے منہ موڑے ہوئے ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہسپتالوں میں جونیئرڈاکٹرز کے لئیے ماحول سازگار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے معاشی حالات کو فی الفور بہتر کیا جائے۔ہمارے مطالبات کو فی الفور تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مرحلہ وار صوبہ بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button