جرم و سزاسٹی

گداگروں کے خلاف گھیرا تنگ، لاہور پولیس آپریشنز ونگ کااینٹی بیگری(BEGGARY) سکواڈتشکیل

بھکاری مافیا کے خلاف انٹیلی جنس کاروائیوں میں سیف سٹی اتھارٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں گدا گرمافیا کو نکیل ڈالنے کیلئے ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی زیر نگرانی اینٹی بیگری سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں ڈولفن جوانوں کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر بھیک منگوانے والے منظم گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے جائیں گے۔شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کیلئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔ بھکاریوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے دو بڑے ٹرک بھی مختص کئے گئے ہیں جو مختلف ہاٹ سپاٹس پر انٹیلی جنس بیسڈکارروائیوں میں شامل ہوں گے۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ معذوری کا روپ دھارنے والے بہروپیوں کا ڈیٹا اکھٹا کیاجائے۔ گرفتار ہونیوالے گدا گروں کو مختلف تھانوں میں قانونی کارروائی کے لیے فوری منتقل کیاجائے اور اُن کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔گداگری کی آڑ میں منشیات کا دھندہ کرنے والے بھکاریوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر معصوم بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت الیکشن لیا جائے گا۔ دوران آپریشن پکڑے جانے والے کمسن گداگروں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا۔افضال احمد کوثر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی بھکاریوں کے خلاف جاری مہم میں اپنا کردار نبھاتے ہوئے مکروہ دھندے سے وابسطہ لوگوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button