سٹیصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے ہمراہ ڈیزائر مارکی چندا قلعہ کا دورہ

لاہور (خبر نگار )

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے ہمراہ ڈیزائر مارکی چندا قلعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نےدورہ کے موقع پر مفت آٹے کی تقسیم کاجائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نےشہریوں سے انتظامات بارے تاثرات معلوم کئےاور
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن نے ڈاکٹرجاویداکرم کو انتظامات پر بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرکہاکہ گوجرانوالہ اور وزیر آباد میں 19 مارچ سے اب تک 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ اسلام مارکی جی ٹی روڈ کامونکی کا بھی دورہ کیاگیاہے۔ گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں مفت آٹا تقسیم کے مراکز میں انتظامات قابل ستائش ہیں۔ شہریوں کو مفت آٹا فراہم کرنا رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان کا تحفہ ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر تمام وزراء مختلف اضلاع میں جاکرآٹے کی فراہمی کے عمل کوخودمانیٹرکررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button