سٹی

عوام الناس کومفت آٹا فراہمی سے براہ راست ریلیف مل رہا ہے: سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مسعود انور

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام الناس کومفت آٹا فراہمی کی سہولت کے پیش نظر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مسعود انور سپیشل رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے ضلع لیہ پہنچے۔انہوں نے میلاد گراو¿نڈ لیہ، خورشید سٹیڈیم چوک اعظم اور چوبارہ کے آٹا تقسیم مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرلیہ خالد پرویزاورایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع لیہ ڈاکٹر طارق گدارہ بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مسعود انورنے آٹا تقسیم مراکزپر انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے تصدیقی کاو¿نٹر پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔انہو ں نے کہاکہ آٹافراہمی پوائنٹس سے شہریوں کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے آٹا عوام کی امانت ہے اور اس میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بدنظمی سے بچنے کیلئے سنٹرز کو صبح 6 بجے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ فلور ملز کو ہر سنٹر پر اضافی سپلائی دینے کے احکامات دیے جارہے ہیں تاکہ رش کو کم کیاجاسکے اور جلدازجلدشہریوں کو آٹافراہم کیاجاسکے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انورنے کہاکہ بزرگ شہریوں اور سپیشل افراد کیلئے الگ کاونٹر اور انٹری پوائنٹس احسن اقدام ہے۔انہوں نے بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کاو¿ش کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button