جرم و سزا

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور (خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کامران خان نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا استقبال کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، سی او او سیف سٹیز کامران خان، ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف،ایس پی سکیورٹی، آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگز کے تمام ایس پیز، ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی سی آر او سمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر کامران خان نے سی سی پی او لاہور کو سیف سٹیز اتھارٹی کے اغراض و مقاصد، ورکنگ اور فراہم کی جانے والی خدمات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔سی او او اتھارٹی کامران خان نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور پولیس کو کرائم کنٹرول اور سمارٹ پولیسنگ کے لئے جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ خدمات فراہم کر رہی ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شہر میں امن و امان کے قیام، کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس موثر کرائم فائٹنگ یقینی بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید سہولیات سے بھرپور استفادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ انسدادی کاروائیوں، کرائم کنٹرول،انوسٹی گیشن،مجرموں تک رسائی کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی کی فراہم کردہ سہولیات بے حد مددگار ثابت ہوئی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام شعبہ جات ایمرجنسی ریسانس، ٹریفک مینجمنٹ،کاونٹر سرویلنس، الیکٹرانک شواہد سے کرائم کنٹرول اور سروس ڈیلیوری میں مذید بہتری لائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی فیس شناخت اور گاڑی مالکان ٹریسنگ ٹیکنالوجی سے چوروں ،ڈاکووں اور خطرناک اشتہاری مجرموں کی گرفتاری میں مدد ملی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انوسٹی گیشن افسران جدید بنیادوں پر تفتیش اور کیسز حل کرنے کے لیے سیف سٹیز اتھارٹی کے ویڈیوز شواہد استعمال میں لائیں۔بلال صدیق کمیانہ کو بتایا گیا کہ 06 لاکھ سے زائد نجی کیمروں کی میپنگ سے شہر کی 01 لاکھ 85 ہزار لوکیشن کو لنک کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کے نئے نائٹ پٹرولنگ پلان کے تحت ایس پیز اور ایس ڈی پی او اوز روزانہ کی بنیاد پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سے تمام پٹرولنگ ٹیموں کی لوکیشن اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کریں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ اورتھانوں کی پٹرولنگ ٹیموں کی نقل و حرکت کو ایل ٹی ای سیٹ کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا نیز شہر کی
تمام داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو باڈی کیم اور ایل ٹی ای سیٹ سے چیک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button