جرم و سزا

نجی لیبارٹریوں،ڈلیوری بوائز اور کوریئر کمپنی کے نمائندوں کو لوٹنے والا AK47 گینگ گرفتار

لاہور(خبر نگار)نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نجی لیبارٹریوں،ڈلیوری بوائز اور کوریئر کمپنی کے نمائندوں کو لوٹنے والا AK47 گینگ گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن انسپکٹر قمر ساجد کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اسامہ عرف ٹیٹو ساتھی دانیال اور بلال شامل ہیں۔جبکہ ملزمان سے موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مہنگے شوق پورے کرنے کےلیے وارداتیں کرتے تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button