جرم و سزا

کاہنہ:معمولی تلخ کلامی پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم 4 سال بعد گرفتار

لاہور(خبر نگار)کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ انسپکٹر نوید انجم اعوان کے مطابق ملزم جاوید نے 4 سال قبل معمولی تلخ کلامی پر شہری آصف کو قتل کر دیا تھا۔جبکہ ملزم اتنا عرصہ حلیہ تبدیل کر کے قصور کے مضافات میں رہ رہا تھا۔پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کاہنہ انویسٹی گیشن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔
★☆★

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button