تعلیم

اوکاڑہ یونیورسٹی اور ضلعی پولیس انتظامیہ کے اشتراک سے سیمینارز کا انعقاد

خواتین کے تحفظ اور کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ سیشنز میں ڈی پی او اور اے ایس پی کی شرکت

لاہور (خبر نگار)
اوکاڑہ یونیورسٹی میں ضلعی پولیس انتظامیہ کے اشتراک سے خواتین کے تحفظ کی آگہی اور پولیس شہدا کے بچوں کی کیرئیر کونسلنگ کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کی۔
خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد علی نے کیا۔ اس سیمینار میں اے ایس پی پولیس رینالہ خورد منزہ کرامت نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ انہوں نے طلباء کو سائبر سیکیورٹی، سوشل میڈیا پہ پرائیویسی کی خلاف ورزی اور موبائل فون خریدتے یا بیچتے وقت اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر پہ خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے طالبات کو پنجاب پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی ‘وومن سیفٹی ایپ’ کے موثر اور بروقت استعمال پہ بھی تربیت فراہم کی۔
اس موقع پر پروفیس ساجد رشید نے اپنے خطاب میں موثر اور مفید معلومات کی فراہمی پہ منزہ کرامت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے تعلیمی اداروں میں اس موضوع پہ رہنمائی مہیا نہیں کی جاتی جس کے باعث طالبات کئی طرح کے مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کے آگہی سیمینارز کے باقاعدگی سے انعقاد کی ہدایت جاری کی۔
کیرئیر کونسلنگ کا سیشن ڈائیریکٹر کیرئیر کونسلنگ ڈاکٹر نسرین اختر کی جانب سے منعقد ہوا۔ اس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ پولیس شہیدا کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلے اور فیسوں کی ادائیگی میں معاونت فراہم کرنے کے ایک جامع پلان پہ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وائس چانسلر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
پروفیسر ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ شروع سے ہی طلباء کو کیرئیر کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی انتظامیہ مختلف کمپنیوں کے تعاون سے یونیورسٹی میں جاب فیئرز کا بھی اہتمام کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button