تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 ڈینٹل کالجوں کے 677 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 530 پاس جبکہ 140 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 79.10 فیصد رہا۔ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی بشریٰ شاہد نے 599/700 نمبر لے کر پہلی، ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کے خبیب ارشد نے 596 نمبر لے کر دوسری جبکہ بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی کائنات ظہور نے 595 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات 12 مئی سے شروع ہوں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button