انٹر نیشنل

پاکستانی میوہ جات، کھجوریں اور مسالے اسرائیل کی مارکیٹ میں کیسے پہنچے؟

8 گھنٹے قبل
’پاکستانی میوہ جات، کھجوریں اور مسالے اسرائیل کی مارکیٹ میں۔‘ یہ دعویٰ فشل بین خلد نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ کیا تو بہت سے صارفین کے لیے کافی حیران کن تھا۔

واضح رہے کہ فشل بین خلد کے مطابق وہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے یہودی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حامی ہیں۔فشل بین خلد کے اکاوئنٹ کے مطابق ان کا تعلق پاکستانی کی کوشر فوڈ انڈسٹری سے ہے۔

کوشر فوڈ یہودی مذہب کے عقائد کے مطابق تیار کردہ خوراک کو کہا جاتا ہے جیسے مسلمان حلال کھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

اپنی ویڈیو کے ساتھ فشل نے لکھا کہ ’مجھے بطور پاکستانی مبارک ہو کہ میں نے پاکستان کی خوراک مصنوعات کی پہلی کھیپ اسرائیل کی منڈی میں برآمد کی۔‘

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سٹال پر مختلف میوہ جات، مسالے اور کھجوریں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جن پر عبرانی میں عبارت اور قیمتیں درج ہیں۔

اپنی اس پوسٹ میں فشل نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ مریم نواز، وفاقی وزیر احسن اقبال اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی ٹیگ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button