عوام کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات کی ٹیم میدان میں
ماہر غذائیات کی ٹیم کا ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ
عوام الناس کو غذائی تدابیر کے حوالے سے مشورے فراہم کیے گئے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی
300سے زائد افراد کو رمضان المبارک میں خوراک کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔پی ایف اے
لاہور (خبرنگار)عوام کی صحت کا خیال رکھنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات کی ٹیم میدان میں۔ماہر غذائیات کی ٹیم کا ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ۔عوام الناس کو غذائی تدابیر کے حوالے سے مشورے فراہم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات کی ٹیم نے 300 سے زائد افراد کو رمضان المبارک میں خوراک کے استعمال کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ امراض قلب، ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر کے شکار مریضوں کو مفت غذائی مشورے فراہم کیے گئے۔ سخت گرمی کے موسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے اور ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی دی گئی۔ روزے کی حالت میں روزمرہ کی تگ و دو کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ بے حد ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سحر و افطار میں سادہ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کو یقینی بنائیں۔ ماڈل بازار میں آئی عوام نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اس قدم کو خوب سراہا۔