سٹی

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں قائم فری آٹا فراہمی سنٹرز کا اچانک دورہ

لاہور ( خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں قائم فری آٹا فراہمی سنٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ اے سی سٹی بھی موجود تھے۔ کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے صفانوالہ چوک میں فری آٹا فراہمی سنٹر کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے شہریوں سے بآسانی آٹا فراہمی کا استفسار کرکے اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور نے ضعیف العمر شہریوں کی خود مدد کی۔خواتین کو گائیڈ کیا۔ خاتون نے کمشنر لاہور سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ” بہت شکریہ۔مجھے دس منٹ میں فری آٹا مل گیا ہے۔“کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سنٹر پر شہریوں کو آٹا فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آج کے دن میں ابھی تک لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 27ہزار سے زائد فری آٹا بیگز تقسیم ہوچکے ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے خود بھی فری آٹا تقسیم کے عمل میں حصہ لیا۔سکیننگ کی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وافر فری آٹا سپلائی موجود ہے۔ تمام عملہ خدمت میں مصروف عمل ہے۔ تمام سنٹرز چوبیس گھنٹے اوپن ہیں۔ہر سنٹر پر 25 سے زائد لاگ ان کاونٹرز کام کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سنٹرز پر رش ہے۔ شہر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ اہل شہری مطمئن رہیں۔ ان کا حق ان کے حوالے ہر صورت کیا جائیگا۔ ۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ تمام سنٹرز پر کاونٹرز اور عملہ کی تعداد میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔٭٭
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button