کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گذشتہ ہفتے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اب 4 ارب 24 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 57 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ 24 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔