جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کی صوبہ بھر میں جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں

وائلڈ لائف سٹاف روجھان اور راجن پور کی مشترکہ ناکہ بندی میں کونجوں کے تین اسمگلر ز گرفتار

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کی صوبہ بھر میں جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار اور ناجائز اسمگلنگ کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں اور جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف سٹاف روجھان و راجن پور کی ایک مشترکہ ناکہ بندی کے دوران نایاب کونجیں اسمگل کرنیوالے تین افراد گرفتار جبکہ وائلڈ لائف سٹاف تونسہ نے ناجائز شکار جنگلی بٹیر کے چار نیٹنگ گیئرز قبضہ میں لے لئے۔تفصیل کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈیرہ غازیخان ریجن محمد حسین گشکوری کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف روجھان اور راجن پور نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران روجھان چوک میں ناکہ بندی کرکے نایاب کونجوں کو اسمگل کرنیوالے تین ملزم موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کونجوں کی نیٹنگ کیلئے استعمال ہونیوالے جال اپنی تحویل میں لیکر وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اسیطرح کی ایک دیگر کارروائی کے دوران وائلڈ لائف سٹاف تونسہ نے ناجائز شکار جنگلی بٹیر کیلئے لگائے گئے چار نیٹنگ گیئرز بر آمد کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button