سٹیصحت

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا22اضلاع میں اتائیوں پرکریک ڈاؤن،2,689اڈوں پر ریڈز539مراکز سربمہر،563 پر نئے کاروبار شروع،1,469علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی

لاہور (خبر نگار) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا گذشتہ ایک ماہ میں اتائیوں پر صوبہ کے 22اضلاع میں کر یک ڈاؤن،539 مراکز سربمہر کر دیے گئے۔ ڈیٹاکے مطابق کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 2,689مراکز پر چھاپے مارے،جن میں سے 563پر نئے کاروبار شروع کردیے گئے ہیں جبکہ 98پر مستندمعالجین نے مریضوں کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔مزید برآں 1,469ایسی علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے،جہاں پرچھاپوں کے وقت مستند معالجین موجود تھے مگر ڈیٹا میں انھیں اتائی چلا رہے تھے۔ سب سے زیادہ 407ریڈزضلع فیصل آبادمیں کی گئیں اور66اتائیت کے اڈے سیل کیے گئے۔باقی ماندہ اضلاع جہاں پر اتائیوں کے کاروبار سربمہر کیے گئے ان میں شیخوپورہ35،قصور29،ڈیرہ غازیخان 28، خانیوال23، سیالکوٹ22، اٹک19،راولپنڈی 18اور لاہور میں 17 شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن نے اب تک ایک لاکھ54ہزارسے زائد مراکز پر چھاپے مار کرتقریباً 43,300ہزار اتائیوں کے کاروبار بندجبکہ35ہزارتین سوکے قریب اتائیت کے اڈوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button