سٹیسیاست

نااہل سیاستدانوں کی اقتدار کی جنگ ملک و قوم کو انارکی طرف دھکیل رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا گلشن راوی میں عوامی افطار ڈنر سے خطاب

ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے عدالت، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہوجائیں۔

ملک کے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہر ادارے اور فرد کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔

ملک میں بروقت اور ایک وقت میں الیکشن کا انعقاد ہی ملک کے مسائل اور سیاسی انتشار کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں لڑائیاں جاری رہی تو ملک میں خدانخواستہ لیبیا اور شام کی سی صورتحال بھی بن سکتی ہے۔

لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل سیاستدانوں کی اقتدار کی جنگ ملک و قوم کو انارکی طرف دھکیل رہی ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہر ادارے اور فرد کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں۔ ملک وقوم کے بہتر مستقبل کیلئے عدالت، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہوجائیں۔عدالتوں میں میرٹ پر فیصلے ہوں گے تو انصاف کا بول بالا ہوگا۔ لوگوں کا آئین اور قانون پر اعتماد بحال ہوگا۔ قومی ادارے اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون میں رہ کر پوری کریں گے مسائل حل ہوں گیاور ملک خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ ملک میں بروقت اور ایک وقت میں الیکشن کا انعقاد ہی ملک کے مسائل اور سیاسی انتشار کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں لڑائیاں جاری رہی تو ملک میں خدانخواستہ لیبیا اور شام کی سی صورتحال بھی بن سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں گلشن راؤی میں عوامی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری، امیدوار پی پی 170 ملک شاہد نوید ملک، صدراین ایل ایف لاہور عدنان ملک، امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور مرزا شعیب یعقوب سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ دیانتدار قیادت ہی ملکی اور قومی مسائل کا واحد حل ہے۔75 سالوں سے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں اور سیاستدانوں نے قوم کو اپنے مفادات کیلئے قربانی کا بکرا بنا قربان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button