سٹی

ماڈل قبرستانوں کو فعال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔۔۔ ڈاکٹر ارشاد احمد

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ گنجان شہروں میں تدفین کے مسائل حل کرنے اور ماڈل قبرستانوں کو فعال کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں وہ پیر کے روز سول سیکرٹریٹ میں ماڈل قبرستانوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ماڈل قبرستانوں میں تجہیز و تکفین کے ساتھ ساتھ قبروں کے لیے بڑا رقبہ مختص کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل قبرستانوں میں ایمبولینس سروس ریکسیو 1122کے حوالے کریں گے جو میت کو قبرستان تک پہنچانے کا کام سر انجام دے گی اس ضمن میں شہر خموشاں اتھارٹی کے پاس موجود 3ایمبولینس بھی ریسکیو 1122کے حوالے کی جائیں گی ۔اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور کمشنر لاہور کی موجودگی میں لواحقین کے لیے ماڈل قبرستانوں میں میت بس سروس شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہر ماڈل قبرستان میں لواحقین کے لیے ایک ایک بس فراہم کرنے کے لیے ہوم ورک کر رہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے لیے ریسکیو 1122کی جانب سے ٹال فری نمبر جاری کیا جائے گامیت کی تجہیز و تکفین اور ایمبولینس سروس کے حصول کے لیے شہری ٹال فری نمبر پر رابطہ کر سکیں گے۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس میں لاہور کے 4 ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کے حوالے سے ڈیڈ لائنز کا جائزہ بھی لیاجس پر ایکس ای این لاہور نے ڈیڈ لائن کے مطابق ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی
سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ،ڈی جی ریسکیو،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،ڈپٹی سیکرٹری ایل جی ایف،سی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اجلاس میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button