سٹی

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 6 روزہ تنظیمی دورہ پر سندہ روانہ

گرینڈ افطار ڈنر ، قیام لیل ، اور جامعات میں تقریبات میں شرکت کرینگے

لاہور (خبر نگار)
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد 6 روزہ تنظیمی دورہ پر سندھ روانہ ہوگئے ۔تنظیمی دورے کے دوران ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ سکھر ، شکارپور ، حیدرآباد، جامشورو، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن کا دورہ کرینگے اور گرینڈ افطار ڈنر اور قیام لیل کی تقریبات سے خطاب کرینگے گے اور تمام مقامات ، جامعات اور رہائشی یونٹس کے ناظمین اور اراکین سے ملاقات کریں گے جس میں موجودہ مہنگائی کی بد ترین صورتحال میں پیش نظر طلبہ کے مسائل پر جمعیت کی کوششیں، اور طلبہ کو درپیش مسائل پر سندہ جمعیت کی پالیسی اور
طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے کی گئی جدو جہد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ناظم صوبہ و دیگر مقامات ، جامعات اور حلقہ جات کے ناظمین بھی سے تفصیلی تنظیمی رپورٹ پیش کرینگے ۔اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button