سٹی

محکمہ جنگلی حیات کی صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری و ساری

چونیاں سے مرغابی کے دو غیر قانونی شکاری گرفتار جبکہ ضلع بہاولنگر میں جنگل بٹیر اور تیتر کے ناجائز شکار پر چار چالان

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کی صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری و ساری ہیں اور جس کے نتیجے میں چونیاں سے مرغابی کے دو غیر قانونی شکاری گرفتار جبکہ ضلع بہاولنگر میں جنگلی بٹیر اور تیتر کے ناجائز شکار پرچار چالان۔تفصیل کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع قصور امانت علی انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل چونیاں سے مرغابی کے غیر قانونی شکار میں مشغو ل دو ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں مجموعی طور پر مبلغ پچیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹا دیا۔ اسیطرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل بہاولنگر،ہارون آباد اور منچن آباد کے مختلف مقامات سے ناجائز شکار جنگلی بٹیر کرنے پر تین شکاریوں جبکہ ناجائز قبضہ تیتر کی پاداش میں ایک شخص کا چلان کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button