سٹی

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشتگردی ہے

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ کا لاہور کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

ملک میں شرح سود میں مسلسل اضافہ معاشی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔حکمرانوں کی بدتر ین معاشی پالیسیوں نے ملک و قوم کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ہر پاکستانی 3 لاکے سے زائد کا مقروض ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سودی نظام کی وجہ سے ہے۔

لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔ صیہونی افواج کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد میں عبادت سے روکنا اور قدیم داخلی راستے بند کرنا ناقابلِ برداشت اور مذہبی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور پوری امت مسلمہ اس ظلم کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبران سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، میاں ذکر اللہ مجاہد، ملک شاہد اسلم، عامر نثار خان، وسیم اسلم قریشی، جبران بٹ،مرزا شعیب یعقوب،عبدالعزیزعابد، ڈاکٹر محمود خان، چوہدری محمدشوکت، شاہد نوید ملک،صوفی خلیق احمد بٹ، غلام حسین بلوچ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ملک میں شرح سود میں مسلسل اضافہ معاشی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ حکمرانوں کی بدتر ین معاشی پالیسیوں نے ملک و قوم کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ 75 برس گزر گئے، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اسلامی معیشت اپنانے کی ہدایت پر عمل ہوا نہ آئین پاکستان، اسلامی نظریاتی کونسل، علماء کی سفارشات اور وفاقی شرعی عدالت کوخاطر میں لایا گیا۔جماعت اسلامی نے سود کی لعنت کے خاتمے کے لیے طویل جدوجہد کی ہے جسے اب نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے سے زیادہ محنت سے جماعت اسلامی کے منشور اورپیغام کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کرنی ہوگی ۔اس معاشرے کے تمام مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔رمضان المبارک میں جماعت اسلامی سیاسی و تربیتی میدان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایات پر لاہور بھر میں معاشرے کی اصلاح، اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے کے لیے گھر گھر دستک مہم شروع آغاز کردیا ہے۔ جس کی کامیابی کیلئے ہر سطح پر ذمہ داران اور عہدیداران اپنا کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button