جرم و سزاسٹی

اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے سگیاں پل سے سمگل ہوکر آنیوالی جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑ لی

زرد ممولوں اور گھریلو چڑیوں پر مشتمل اس کھیپ میں ہزاروں کی تعداد میں پرندے بند پنجروں میں سرگودھا سے لاہور لائے گئے. پکڑے گئے تمام پرندے کردل گھاٹی جنگل میں آزاد کردیئے گئے۔بدنام زمانہ ڈیلر گلو کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیارت محکمہ کا پنجاب بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کی خروید و فروخت اور اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن بھر پور انداز سے جاری ہے اور جس کے نتیجے میں اسپیشل وائلڈ لائف اسکواڈ پنجاب نے سگیاں پل پر ناکہ بندی کے دوران سرگودھاشہر سے لاہور اسمگل کیجانیوالی جنگلی پرندوں زرد ممولوں اور گھریلو چڑیوں کی بہت بڑی کھیپ بر آمد کرکے پرندوں کے بدنام زمانہ ڈیلر گلو کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف عاصم کامران کی سربراہی میں سپیشل وائلڈ لائف اسکواڈپنجاب نے لاہور شہر کے اہم داخلی راستے سگیاں پل پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران سرگودھا سے لائی جانیوالی جنگلی پرندوں زردممولوں اور گھریلو چڑیوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرکے اس کے ذمہ دار بدنام زمانہ پرندوں کے ڈیلر گلو کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور پکڑے گئے تمام پرندوں کو مجاز حکا م کی ہدایت پر کردل گھاٹی جنگل میں آزاد کردیا۔ واضع رہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے بذریعہ جال پکڑے جانیوالے ان معصوم جنگلی پرندوں کو بڑے شہروں خصوصاََ لاہور میں بند پنجروں میں بذریعہ ٹرانسپورٹ لاکر صدقہ و خیرات کے نام پر فروخت کیا جاتا ہے ٹرانسپورٹیشن کے دوران ہزاروں پرندے راستے ہی میں مر جاتے ہیں اور جو بچ جاتے ہیں انہیں چند روپوں کی لالچ میں گنجان شہری آبادیوں میں فروخت کیا جاتا ہے جو اپنے قدرتی مسکن میں نہ ہونیکی وجہ سے خوراک اور دیگر ضرورتوں کے پیش نظر مر جاتے ہیں۔ پنجاب کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معصوم پرندوں کے غیر قانونی اور ناجائز شکار اور پکڑ دھکڑسے باز رہیں اور خصوصاََ جب پرندوں کا افزائش نسل کا موسم شروع ہوچکا ہو۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری مقامی دفتر محکمہ جنگلی حیات کو اطلاع دیں تاکہ اس گھناؤنے اور مکروہ کاروبار کی مکمل بیخ کنی ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button