آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا۔
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔
عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔ آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔