پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یومِ علی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی سرویلنس کے انتظامات
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یومِ علی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی سرویلنس کے انتظامات
لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی پر مامور. سنیئر پولیس کمان سیف سٹیز سے تمام آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی
لاہور (خبر نگار)
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا یومِ علی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی سرویلنس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے100 سے زائد کیمروں سے مرکزی مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے تمام ضروری پوائنٹس کو پولیس رسپانس یونٹ اور پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا گیاہے۔پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی ٹیکنیکل ٹیمیں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ میں فورس کی معاونت کیلئے بھی موجود ہیں۔یوم علی کے سکیورٹی کوموثر بنانے کے لئے سینئر پولیس کمان بھی سیف سٹیز سے تمام آپریشنز کی نگرانی اورلاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی پر مامور رہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہری اپنے اردگرد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ایمرجنسی 15 پر اطلاع دیں۔