تعلیمسٹی

سیکنڈری اسکول پارٹ 2 پہلا سالانہ امتحان 2023 کے اخری روز پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں پرچہ مطالعہ پاکستان منعقد ہوا

لاہور (خبر نگار)
سیکنڈری اسکول پارٹ 2 پہلا سالانہ امتحان 2023 کے اخری روز پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں پرچہ مطالعہ پاکستان منعقد ہوا ۔ سیکرٹری ھائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود کی خصوصی ہدایت پر ہر امتحانی مرکز کی انسپکشن کو یقینی بنایا گیا جبکہ پنجاب کی تمام انتظامیہ بشمول کمشنرز صاحبان اور ڈپٹی کمشنرز بھی اپنے اپنے اضلاع میں امتحانی مراکز کے دورے کیے ۔ جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے لا اینڈ ارڈر کے لیے
ضلعی پولیس افسران کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی انسپکشن رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیف سیکرٹری کو بھجوائی گئی ۔ اس سلسلہ میں ھائر ایجوکیسن ڈیپارٹمنٹ میں ایگزیمینشن سیل قائم کیا گیا ہے جو پنجاب بھر سے ہر امتحانی مرکز کی نگرانی کرتا ہے کسی بھی شکایت کے حوالے سے فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔
سیکنڈری اسکول کے امتحان کے دوران اب تک 61 نقل کرتے ہوئے جبکہ . ،28 امیدواران دوسرے کی جگہ امتحان
دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جن کو حوالہ پولیس کیا جا چکا ہے ۔سیکرٹری ھائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ جماعت نہم کےامتحان کے دوران بھی نگرانی کے عمل کو جماعت دہم کی طرز پر جاری رکھا جائے ۔ کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button