سٹیکاروبار

صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کی زیر صدارت اجلاس میں انڈسٹری کوٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت

انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ اور صنعتکاروں کے مسائل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔ ایس ایم تنویر

ٹیکسوں کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سرکاری افسران اور صنعت کاروں کے نمائندوں پر مشتمل 2کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انڈسٹری کو ٹیکسوں کے حوالے سے درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن بلال افضل، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی،سیکرٹری صنعت و تجارت،ڈی جی ایکسائزاور متعلقہ افسران کے علاوہ ایوان ہائے صنعت و تجارت لاہور،چنیوٹ،سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ کے صدور، چیئرمین پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن اور صنعتکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔صنعتکاروں کا ہائی ویز پر موجود انڈسٹری پر پنجاب فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت لگنے والے پراپرٹی ٹیکس کو ریشنلائز کرنے کا مطالبہ کیا،محکمہ ایکسائزکے افسران اور صنعتکاروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور یہ کمیٹی ٹیکسوں کے حوالے سے باہمی مشاورت سے سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی، محکمہ صنعت و تجارت اور صنعت کاروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی شوگر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا جائزہ لے گی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ کم سے کم مدت میں صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ملک کی بقاء اور ترقی کے لئے انڈسٹری کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ اور صنعتکاروں کے مسائل کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔صوبائی وزیر بلال افضل نے کہا کہ ٹیکسوں کے حوالے سے عید کے بعد سیلف اسیسمنٹ سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button