سٹی

محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور شہر سے ایک چڑی فروش سمیت جنگلی بٹیرکے دو اور کتوں کے ساتھ سور کا شکار کرنے والے پانچ شکاری گرفتار

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ کا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ بھر میں جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اورکاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری ہے اور جس کے نتیجے میں لاہور شہر سے بد نام زمانہ ایک چڑی فروش سمیت صوبہ کے دیگر مقامات سے جنگلی بٹیر کے دو اور کتوں کے ساتھ جنگلی سور کا شکار کرنے والے پانچ افراد گرفتار پینسٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد۔تفصیل کیمطابق ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ نے لاہور شہر سے معصوم جنگلی پرندوں کی پکڑ دھکڑ اور ناجائز کاروبار کی بیخ کنی کا تہیہ کر لیا ہے اور اسی کے پیش نظر وہ روزانہ شہر کے مختلف ھاٹ سپاٹس کا از خود معائنہ کر رہے ہیں اور ایسے ہی ایک اچانک چھاپے کے دوران انہوں نے ایک بدنام زمانہ چڑی فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سینکڑوں معصوم پرندوں کو پنجرے اور سائیکل سمیت بر آمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا اور ملزم کو مبلغ پانچ ہزار روپے جرمانہ کرکے سائیکل ضبط کرلی جبکہ پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرکے پنجرے کو تباہ کردیا۔ اسیطرح کی ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع خانیوال میاں منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کیساتھ جنگلی سور کا غیر قانونی شکار کرنیوالے پانچ افراد کو موقع پر گرفتار کرکے انہیں مبلغ پچاس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹا دیامزید براں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہارون آباد اور بہاولنگر سے ناجائز شکار جنگلی بٹیر کرنے پر دو ملزمان کا چالان کیا ایک کو مبلغ دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button