تعلیمسٹی

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سیکنڈ پروفیشنل بی ایس سی آنرز امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے دو شعبوں میں بی ایس سی آنرز سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی(ریوائزڈ سکیم) کیلئے 16 کالجوں کے 250 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 209 پاس جبکہ 41 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کی شرح 83.60 فیصد رہی۔ کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی مصباح ممتاز نے 358/400 نمبر لیکر پہلی، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی مریم میر نے 355 نمبر لیکر دوسری اور اختر سعید میڈیکل کالج لاہور کی سیادت امتیاز نے 352 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آپٹومیٹری اینڈ آرتھاپٹکس (ریوائزڈ سکیم) کیلئے 8 اداروں کے 77 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 62 پاس جبکہ 13 فیل ہوئے۔ اس امتحان میں کامیابی کی شرح 82.67 فیصد رہی۔ تینوں پوزیشنز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی، الشفاء ٹرسٹ ہاسپٹل راولپنڈی کی طالبات نے حاصل کیں۔ نمرہ ظہیر نے 742/800 نمبر لیکر پہلی اور تحریم غزل نے 732 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی کالج کی صندلیں عنبر نے 731 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button