لاہور (خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثر نے ڈیرہ گجراں کے علاقہ میں چائنیز انسٹالیشن اوورنج لائن ڈپوکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق و دیگر متعلقہ پولیس افسران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو چائینز انسٹالیشن کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ افضال احمد کوثر نے افسران کو چائینز اسٹیبلشمنٹ کا سکیورٹی آڈٹ اور لائٹ کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چائینز گاردات کے اطراف میں کرایہ داری ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں۔ گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنزجاری رکھے جائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ چائینز گاردات میں آنے اور جانے والے افراد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ ڈویژنل ایس پیز چائینز رہائش گاہوں کا خود وزٹ کریں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چائینز گاردات کے اطراف میں پی آر یو اور ڈولفن کی ٹیمیں مسلسل گشت کریں۔