
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی کے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورٹ عباس اور منچن آباد میں چھاپے
لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کے صوبہ کے مختلف مقامات پر جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی مکمل روک تھام کیلئے چھاپے۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں ایک کامیاب چھاپے کے دوران نیل گائے اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکارمیں ملوث ایک شکاری کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ ایسی ہی دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران فورٹ عباس اور منچن آباد سے تیتر کے ناجائز شکار میں ملوث دو شکاریوں کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے ایک کو پندرہ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا جبکہ دوسرے کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔




