سٹیکاروبار

صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرنے پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے ہیڈ آفس میں مصروف ترین دن،صنعتکارں کے مسائل سنے

آئند چند روز میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل پا جائیںگے۔ بورڈز آف مینجمنٹ کو مستحکم کیا جائے گاصنعتکار انڈسٹریل اسٹیٹس میں کارخانے لگائیں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ایس ایم تنویر

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویرنے پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن کے ہیڈ آفس میں مصروف ترین دن گزارا۔سیالکوٹ ، ساہیوال ، شیخوپورہ کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نمائندوں اور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں اور درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے صنعتکاری کا فروغ ناگزیر ہے۔پنجاب کی نگران حکومت صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور انڈسٹریلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ آئند چند روز میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل پا جائیںگے۔ بورڈز آف مینجمنٹ کو مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ جن پلاٹوں پر فیکٹریاں لگنی تھیں ،وہاں گھر بن گئے۔ صنعتکار انڈسٹریل اسٹیٹس میں کارخانے لگائیں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی تو ہی معیشت مضبوط ہوگی اور روزگار کے مواقعیں بڑھیں گے۔صوبائی وزیر نے ایم ڈی پیسک کو ہدایت کی کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون سیالکوٹ کی کالونائزیشن اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 15روز میں لائحہ عمل تیار کر کے پیش کیا جائے۔صنعتکاروں نے سیالکوٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹریاں لگنے میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کا مطالبہ کیا۔ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید ، ڈائریکٹر پیسک ، ڈائریکٹر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button