لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کے لئے نگران حکومت کے

لاہور(کورٹ رپورٹر)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کے لئے نگران حکومت کے
اختیار بارے سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا، عدالت کے روبرو درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے پرو وائس چانسلر کی تقرری کا عمل جولائی 2022 میں شروع ہوا جو تاحال مکمل نہ ہوسکا ہے، اس دوران وائس چانسلر کا بھی انتقال ہوگیا،اب یونیورسٹی کے معاملات چلانے کیلئے پرووائس چانسلر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنیکا حکم صادر فرمایا جائے۔سماعت کے دوران جج نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں پرو وائس چانسلر تعینات کرنے کے لئے نگران حکومت کے اختیار بارے سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا، الطاف خان ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ نگران حکومت مستقل وائس چانسلرز کی تقرریوں کا اختیار استعمال نہیں کرسکتی ہے کیونکہ یہ اس کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

