محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہیں۔ محمد سفیان سرفراز ڈوگر۔
ڈی ایس ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے کھلی کہچری میں شکایات سنیں۔
ڈی ایس ریلوے لاہور نے بعض شکایات کے فوری ازالے کیلئے افسران کو موقع پر احکامات دیئے۔
لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کھلی کچہری اور فیس بک لائیو کہچری میں ریلوے ملازمین سمیت عوامی شکایات سنیں اور شکایات کے فوری حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں 11 جبکہ فیس بک لائیوکچہری میں 13 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے اکثر کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر شکایات کےفوری ازالے کیلئے ڈی ایس ریلوے نے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات دیئے۔ کھلی کچہری میں ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ، جڑانوالہ سیکشن پر وارث شاہ پسنچرٹرین کی بحالی، ریلوے میں ٹی ایل اے پرنوکری جبکہ پرائم منسٹر پیکیج پر بھرتی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا ک ہر کام میرٹ، ریلوے پالیسی اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ملازمین اور ریلوے سے منسلک افراد کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے کوشاں ہیں۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈویژنل پرسانل آفیسر ارواخان سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔