سٹی

مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیئے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے

ریلوے پریم یونین اور نیشنل لبیر فیڈریشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپس اور نائب صدر NLFپاکستان چوہدری محمودالاحدیوم مئی کی مناسبت سے ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

لاہور (خبر نگار)صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپس اور نائب صدر NLFپاکستان چوہدری محمودالاحدیوم مئی کی مناسبت سے ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیئے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے۔ مزدور ہی اپنی شب و روز کی محنت سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ ملک میں کم بیش 8 کروڑ مزدور دن رات اپنی محنت سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے 12 گھنٹے کام کررہے ہیں اور ان کو ان کی اجرت بھی وقت پر نہیں دی جارہی۔ آج کے مہنگائی کے دور میں مزدور کیلئے دو قت کی روٹی کا حصول ہی ناممکن ہوگیا ہے تو ایسے میں وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور علاج معالجہ کیسے ممکن بنانا سکتا ہے۔ حکمرانوں نے حسی کی چادر اوڑ رکھی ہے۔ جنہیں اپنے علاوہ عام کے مسائل بلکل نظر نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کل ہونے والی انقرہ میں آل ورلڈ لیبر کانفرنس میں شرکت کرکے پاکستانی مزدوروں کی نمائدگی کروں گا۔ آل ورلڈ لبیر کانفرنس میں 30 ممالک کے نمائندگان اور سربراہان شرکت کریں گے جن کے سامنے پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کروں گا۔ اس ایک ہفتے کے دورے پرمختلف ممالک کے لیبر یونین لیڈروں اس کے علاوھ استنبول میں محتلف این
جی او کے زما داران اور سرکاری شخصیات سے بھی ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button