جرم و سزاسٹی

پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا آغاز کر دیا

تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع ہلوکی اور موضع کماہاں میں 127 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا کر اپنے قبضے میں لے لی۔کامران بشیر ڈوگرسیکرٹری

لاہور (خبر نگار)پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری نے قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں دو کامیاب کارروائیوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انتظامیہ نے تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع ہلوکی اور موضع کماہاں میں 127 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا کر اپنے قبضے میں لے لی پراپرٹی مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے آپریشن کلین اپ کی نگرانی چیئرمین فیصل فرید سیکرٹری کامران بشیر ڈوگر نے کی جب ک آپریشن کی کمان ایڈیشنل سیکریٹری (پراپرٹی )خاور بشیر نے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب کو آپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے سیکرٹری کامران بشیر ڈوگر کو مختلف شکایات موصول ہوئیں کہ لاہور کے مختلف موضع جات موضع کماہاں اور موضع لوکی میں مختلف طاقتور لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھے ہیں جس پر انہوں نے تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری پراپرٹی خاور بشیر اور ڈپٹی سیکرٹری آپریشن غلام حر اعوان کو مقرر کیا جنہوں نے اپنی رپورٹ میں شکایات کی تصدیق کر دی اس پر فوری طور پر سیکرٹری کامران بشیر ڈوگر نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو فوری کارروائی کا حکم دیا سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں پی سی بی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کامیاب آپریشن کلین-

اپ کیا موضع ہلوکی میں ایک سو کنال کنال اراضی قبضہ میں لے لیں اس دوران قبضہ گروپوں کی طرف سے سرکاری زمین پر لگائی گئی فصل تلف کردی گئی حویلیاں اور چار دواریاں مسمار کر دی گئی اور قیمتی ترین اراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا ایک اور آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ سیل میں سیکریٹری پی سی بی ایل کے حکم پر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے علاقے موضع کماہان میں کامیاب آپریشن کلین-اپ کیا اور مختلف طاقتور لوگوں سے 25 کنال قیمتی اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا موضع کماہان کے مختلف مقامات پر مختلف لوگوں نے قبضہ کرکے حویلی امکانات اور چاردیواری بنا رکھی تھی جسے بلڈوز کر دیا گیا آپریشن میں پی سی بی ایل کے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے علاوہ محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے بھی حصہ لیا ا

س موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری پی سی بی ایل کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ طاقتور ترین لوگوں نے پی سی بی ایل کی قیمتی اراضی پر کئی سالوں سے قبضہ کر رکھا تھا الحمداللہ ہم نے دو آپریشن کیے جس میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی واگزار کرا لی اور قبضہ گروپوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا دیے ہیں کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ ایکسٹرنل اور انٹرنل قبضہ گروپوں کے خلاف بھرپور طریقے سے آپریشن جاری رکھیں گے پچھلے دو ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد قبضہ گروپوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایل کی زمین کے چپے چپے کا دفاع کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button