سٹیکاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کا یوم مئی پر خصوصی پیغام

ملک کی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار، حکومت نے مزدوروں کی فلاح کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں، ایس ایم تنویر

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کہا ہے کہ یوم مئی شگاگو کے شہداء اور ان کی جبر کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،شگاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں، آج کادن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، مزدور کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دیا گیا جومحنت کی عظمت کو واضح کرتا ہے-صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے، مزدوروں کی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے-پنجاب کی نگران حکومت مزدوروں کی فلاح اور حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم مئی مزدوری کے تقدس اور وقار کی علامت ہے، آج مزدور عزت اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے عہد کی تجدید کا دن ہے-

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button