سٹیکاروبار

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا سینٹر آف ایکسیلنس فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مغلپورہ کا دورہ،

سیکرٹری کی اساتذہ کی تربیت کا مناسب شیڈول تیار کرنے اور لیب میں موجود تمام کمپیوٹر فعال بنانے کی ہدایت

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ کا سینٹر آف ایکسیلنس فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مغلپورہ کا دورہ، تدریسی تربیتی عمل کا جائزہ لیا
سیکرٹری کی اساتذہ کی تربیت کا مناسب شیڈول تیار کرنے اور لیب میں موجود تمام کمپیوٹر فعال بنانے کی ہدایت
لاہور 30اپریل:-سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے گورنمنٹ سنٹر آف ایکسی لینس (COE) فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مغلپورہ لاہور کا دورہ کیا اور تدریسی تربیتی عمل کا جائزہ لیا سیکرٹری نے انسٹی ٹیوٹ کے تینوں بلاکس کا دورہ کیا اور کلاس روم، لیبز، ورکشاپس تدریسی سہولیات کا معائنہ کیا۔انہیں ادارے میں تدریسی تربیتی سہولیات کے حوالے سے جرمن ادارے GIZ کی مدد اورتعاون کے بارے میں بتایا گیا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے خواتین uru کلاسز اور شیف/کوکنگ کلاسز کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ موٹرسائیکل اسٹینڈ، کھیل کے میدان، پھولوں کے گملوں، مکینیکل لیب کی مرمت اور GIZ کی جانب سے لگائی گئی سولر لائٹس کے استعمال پربھرپورتوجہ دی جائے۔ سیکرٹری نے اساتذہ کی تربیت کا مناسب شیڈول ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے لیب میں موجود تمام کمپیوٹرز کو فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button