سٹی

سفاری زو لاہور کے زیر اہتمام آن لائن وائلڈ لائف فوٹو گرافی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پہلا کیش پرائز عظمت رضا، دوسرا عاطف ریاض بابا، تیسرا نادیہ اے خان جبکہ ساجد اور بلال چوتھے، پانچویں نمبر پر رہے

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے مختلف ذرائع بروئے کار لا رہا ہے اور ایسی ہی ایک کاوش کے پیش نظر سفاری زو لاہور کے زیر انتظام ارتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ آن لائن وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وائلڈ لائف فوٹو گرافی کا بنیادی مقصد لوگوں میں جنگلی حیات سے محبت اور اس کے تحفظ کا احساس اُجاگر کرنا تھا۔تفصیل کیمطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب سفاری زو رائیونڈ روڈ لاہور کے زیر انتظام ارتھ ڈے کے حوالے سے ایک آن لائن وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے مقابلے کا انعقاد کروایا گیا جسمیں ایک سو سے زائد افراد نے باقاعدہ حصہ لیا مقابلے میں پاکستان میں پائی جانیوالی جنگلی حیات کی تصاویر کو شامل کیا گیا اور جنہیں فوٹو گرافی کے ماہرین کے ذریعے اچھی طرح جانچا گیا۔ جیوری میں طارق سلیمانی، محمد اکرام، عثمان ضیاء یاسر نثار اور آصف شیرازی شامل تھے۔ جیوری کے متفقہ فیصلہ کے مطابق عظمت رضا پہلے، عاطف ریاض بابا دوسرے، نادیہ اے خان تیسرے جبکہ ساجد سعید اور بلال قاضی چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے، اعلان کے مطابق پہلے تینوں پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب کیش انعام، دس ہزار، سات ہزاراور تین ہزار روپے دیئے جائیں گے جبکہ بقیہ تمام کو مقابلے میں حصہ لینے پر خصوصی سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے جس کے لئے تقریب کا باقاعدہ اعلان جلد ہی سفاری زو انتظامیہ کی جانب سے کر دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button