جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے

جنگلی طوطو ں اور تیتر کے ناجائز شکار سمیت معصوم سانڈھوں کی پکڑ دھکڑ میں ملوث تین شکاریوں کا چالان

لاہور (خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت اور ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی قیادت میں محکمہ کا صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف آپریشن بلا امتیاز جاری ہے اور جس کے نتیجے میں ضلع بہاولنگر میں جنگلی طوطوں اور تیتر کے ناجائز شکار سمیت معصوم سانڈھوں کی پکڑ دھکڑ میں ملوث تین شکاریوں کا چالان کرکے دو شکاریوں کو مبلغ چالیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ تیسرے شکاری کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل فورٹ عباس کے علاقہ سے معصوم سانڈھوں، تیتر اور جنگلی طوطوں کے غیر قانونی شکار اور ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث تین شکاریوں کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا معصوم سانڈھوں اور تیتر کے دو شکاریوں کو مبلغ چالیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا جبکہ جنگلی طوطوں کی غیر قانونی نیٹنگ کرنے والے شکاری کے خلاف قانونی کارروائی تا حال جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button