سٹی

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار کمپلیکس کار پارکنگ کا دورہ

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار کمپلیکس کار پارکنگ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا۔ مزاراتِ مقدسہ، روحانی آسودگی کا ذریعہ اور علمی و دینی، تحقیق و جستجوکا وسیلہ تھے، ان کی علمی و دینی حیثیت کو معتبر رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔ داتاؒ دربار کمپلیکس کارپارکنگ میں سیکیورٹی سروسز کی فراہمی کے لیے بہترین شہرت کی حامل، ایسی سیکیورٹی کمپنیزجو فائیو سٹار ہوٹلز،فارن ایمبیسیزاور میگامال جیسے اہم اور بڑے مقامات پر کارپارکنگ سیکیورٹی کے شعبے میں خصوصی تجربہ و مہارت رکھتی اور تجربہ کار سیکیورٹی سٹاف اور حفاظتی آلات، جس میں سیکیورٹی ڈیوائسز، گیجٹز، روڈ بلاکرز، یووی ایس، سی سی ٹی وی سسٹمز، واک تھروگیٹس اور ایکسپلوسِو/میٹل ڈیٹکٹرز سے لیس ہوں سے سرکاری قواعد کے مطابق، بذریعہ اخبار اشتہار ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اسلامی اقدار کی بقا اور احیا ء پر یقین رکھتی ہے، جس کے لیے جملہ وسائل بروئے کار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button