تربیتی پروگرامز کی مدد سے محکمانہ افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ مقصود ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور
لاہور (خبر نگار) محکمہ لائیوسٹاک میں شعبہ پلاننگ اینڈاویلوایشن کے تحت گریڈ 18 اور گریڈ 19 کے افسران کیلئے منعقدہ انتظامی امور بارے تربیتی پروگرام کے اختتام پر سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری لائیوسٹاک مسعود انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انتظامی امور بارے اس تربیتی پروگرام کے تحت محکمانہ افسران کو کمیونی کیشن،انفارمشین ٹیکنالوجی، پروکیورمنٹ اور آفس مینجمنٹ جیسے پہلوو¿ں پر تربیت فراہم کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرامز اپنے اندر بہتری لانے کا موثر ذریعہ ہیں تکنیکی و انتظامی صلاحیتوں میں بہتری لاکر ہی سروس ڈلیوری سسٹم کو بہتر کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے تربیت پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تربیتی پروگرام قابلِ تعریف ہے جس کے تحت صوبہ بھر سے 150سے زائد لائیوسٹاک افسران کو مختلف انتظامی و تکنیکی پہلوو¿ں پر تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ان تربیتی پروگرامز کی مدد سے محکمانہ افرادی قوت کی استعداد کار میں اضافہ مقصود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی و پروموشنل ٹریننگز کی مدد سے محکمانہ افرادی قوت کو مضبوط کیا جائے گا۔ حاصل کردہ ٹریننگز کو محکمانہ خدمات کی فراہمی کیلئے موثر استعمال کریں۔ ا±نہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرلز گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے ملازمین کی پروموشن کے عمل کو تیز کریں نیزمحکمانہ سطح پرتمام گریڈز کے افسران کی ترقیوں کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ا
ن کا مزید کہناتھاکہ گریڈ 17 سے 18 اور 18 سے 19 کی پروموشنل ٹریننگز کا ترجیحی بنیادوں پر انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عزم پبلک سیکٹر کو ترقی دینا اور معیاری بنانا ہے،متعلقہ افسران ویٹرنری ڈسپنسریوں میں فارمر حضرات کیلئے سایہ دار جگہ کا انتظام یقینی بنائیںنیزہر تحصیل میں 2 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کی فراہمی پر کام جاری ہے۔اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔