جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور/ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی

03اے ایس آئیز کوفی کس35 ہزار، 2 ہیڈ کانسٹیبلز کو30ہزار جبکہ 46 کانسٹیبلابز کو فی کس 25 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا،شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کا ازالہ اور انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں مجموعی طور پر61 افسران و اہلکاروں میں 16لاکھ سے زائد کیش انعامات اورتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی،اے ایس پی باغبانپورہ ایاز خان،ڈی ایس پی عامر ملک کو تعریفی لیٹرز سے نوازاجبکہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 58 افسران و اہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 05 انسپکٹرز کو فی کس 50 ہزار،02 سب انسپکٹرزکو فی کس40 ہزار، 03اے ایس آئیز کوفی کس35 ہزار، 2 ہیڈ کانسٹیبلز کو30ہزار جبکہ 46 کانسٹیبلابز کو فی کس 25 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعامات حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس اس حوصلہ افزائی کے بدلے میں شہریوں کی بے لوث خدمت، فرائض کی بہتر ادائیگی کا متقاضی ہے جسے پوری فورس بھرپور لگن، ایمانداری اور دلجمعی کے ساتھ ادا کرے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،مسائل کے ازالے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کیوبا ماڈل کے تحت اقدامات جاری ہیں اور صحت کے مسائل کے ازالے کیلئے پوری فورس کی ہیلتھ سکریننگ اور ضروری ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ گذشتہ چند مہینوں میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کوآٹھ کروڑ روپے بطور انعام دئیے جاچکے ہیں اور بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو مزید تین کروڑ دیں گے۔ تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ اور اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button