تعلیمسٹی

بی ایس سی آنرز میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کے نتائج کا اعلان

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بدھ کے روز سیکنڈ پروفیشنل بی ایس سی آنرز میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی ( ریوائزڈ سکیم) سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 الحاق شدہ اداروں کے 175 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 118 پاس جبکہ 56 فیل قرار پائے یوں کامیابی کی شرح 67.82 فیصد رہی۔ پہلی دو پوزیشنز شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی طالبات نے حاصل کیں۔ سیدہ شمامہ نازش واسطی نے 829/1000 نمبر لیکر پہلی اور ماہ رخ سکندر نے 804 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایف ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور کی شمائم سعید نے بھی 804 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کی عیشاء نے 799 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button