سٹی

محکمہ آثار قدیمہ کے ملازم نے اندھا دھند گاڑی چلاتے ہوئے 4افرادپر چڑھادی

تھانہ لاری اڈہ میں محکمہ آثارقدیمہ کے ملازم اشرف علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور (خبرنگار)تھانہ لاری اڈہ کی حدود میں محکمہ آثار قدیمہ کے ملازم نے اندھا دھند گاڑی چلاتے ہوئے 4افرادپر چڑھادی جو کہ شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر منتقل کیا گیا جبکہ وہاں کھڑی موٹرسائیکلز کو بھی نقصان پہنچا ۔ایف آئی آر نمبر ی 1197/23کے مطابق محکمہ آثارقدیمہ کے ایک افسر کو ملنے والی سرکاری گاڑی نمبر LWG-6886کو محکمہ آثار قدیمہ کا اشرف نامی اکاوئنٹنٹ سیکھنے کے لئے چلا رہا تھا اور گاڑی گریٹراقبال پارک سے ہوتی ہوئی گیٹ نمبر 5کی جانب جارہی تھی جو کہ اشرف سے بے قابو ہو کر وہاں موجود پی ایچ اے کے ملازمین محرم علی ، اسکی والدہ اور دوکزنوں پر چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پاس کھڑی ہوئی موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جس پرپی ایچ اے کے ملازم محرم علی کی مدعیت میں تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button