پاکستان میں حالات دوبارہ خراب ہورہے ہیں ، دہشت گرد نہیں پکڑے جارہے ۔ عندلیب عباس ، شیخ امتیاز
لاہور (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس صدر ڈسٹرکٹ لاہور شیخ امتیاز محمود سمیت دیگر لاہور کے ٹکٹ ہولڈر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آزادی صحافت کا دن ہے ،دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی صحافت میں ظلم ہورہا ہے،ارشد شریف کی ماں اور بیوی انصاف کے دروازے بجارہی ہے میں آج صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہوں پیمرا نے پاکستان کے مقبول ترین لیڈر پر پابندی لگا کرظلم کیا آپ نے میری ٹیپ ریکارڈ کرنی ہے تو وزیرداخلہ نے عدالت سے اجازت لینی ہے آڈیولیکس پر ابھی تک ہماری سنوائی نہیں ہوئی پاکستان میں حالات دوبارہ خراب ہورہے ہے جن دہشتگردوں کو پکڑنا ہے ان کو نہیں پکڑا جارہا، میرا پوتا پوچھ رہا تھا کہ دادی نے کیا کام کیا جو ان کو پولیس گرفتار کررہی ہےنوازشریف حج کیلئے چلے جاتے ہیں لیکن اپنے گھر نہیں آتے الیکشن کمیشن کہہ دیا ہے کہ ہم الیکشن نہیں کرواسکتےجو اچھے کام عمران خان نے شروع کیے ان پر حملہ کر رہے ہیں صحت کارڈ بند کر رہے ہیں ہم 14 تاریخ کو الیکشن لڑیں گےہمیں تو نشان بھی مل گیا ہے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ادھر کسی کو تندور مل رہا ہے،
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ادھر کسی کو تندور مل رہا ہے، کسی کو کچھ مل رہا ہے ہم عوام کی آواز پہ الیکشن لڑ رہے ہیںالیکشن کمیشن ن لیگ کے گھر کی باندی بنی بیٹھی ہے اپ الیکشن کروائیں، آپ نے سارا سال کیا کام کرنا ہوتا ہے اپ سے سارا سال تیاری نہیں ہوتی الیکشن کی بات آتی ہے تو شور مچا دیتے ہیں ہم مجبور ہیں الیکشن کمشنر گھر چلے جائیں، کسی اور کو آنے دیں