سٹی

مردم شماری کا نمائندہ آپ کے گھر تک نہیں پہنچا تو شہری 9727پر میسیج کریں۔ محمد علی رندھاوا

مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے کمشنر لاہور

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر مردم شماری کا نمائندہ آپ کے گھر تک نہیں پہنچا تو شہری 9727پر میسیج کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ذمہ دار شہری فوری میسیج یا اطلاع دیں۔ شمارکنندگان فوری پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے۔ شہری اس میں اپنا قومی کرادار ادا کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مردم وخانہ شماری کو سو فیصد مکمل کرنے کیلئے 15مئی تک توسیع کی گئی ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مسنگ گھروں اور افراد کو ڈیٹا میں لانے کیلئے توسیع کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری کی کامیابی کا تمام تر انحصار مکمل و درست ڈیٹا کے حصول پر ہے۔ درست ڈیٹا وسائل کی تقسیم، مستقبل کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریگا۔ کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ انڈر رپورٹنگ کرنے والے شمار کنندگان سے باز پرس کی جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق شکایات کیلئے کال سینٹر 0800-57574قائم کیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، مردم شماری افسران نے شرکت کی جبکہ ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button